رکنِ صوبائی اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا مرکزی ملزم کہاں فرار ہو گیا؟ سراغ مل گیا

کراچی (پی این آئی) شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں رکنِ صوبائی اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے دوسرے صوبے میں فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ 26 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس، قیوم آباد میں عائشہ مسجد کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا موبائل فون گزشتہ روز بلوچستان میں سوئچ آف ہوا۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق زیرِ حراست 4 افراد میں ملزم کے 2 قریبی رشتے دار شامل ہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی کار کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close