شیخوپورہ، پراپرٹی آفس میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ(آئی این پی)شیخوپورہ میں پراپرٹی آفس میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کی تحصیل فیروز والا میں کوٹ عبدالمالک کے قریب نجی ہاسنگ سوسائٹی کے آفس میں نامعلوم افراد نے گھس کر اندھا دہند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔گولیاں لگنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

تاہم دوران اسپتال منتقل کرنے کے دوران ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت سرفراز۔ مہر علی، لطیف اور سعید کے نام سے ہوئی ہے۔فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close