گلگت، سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، ایک خاندان کے 6 افراد بہہ گئے

گلگت بلتستان (آئی این پی)گلگت بلتستان میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی اموات کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور سے سیر کیلئے آنے والے خاندان کی گاڑی ساسی ویلی کے علاقیحراموش میں دریا میں جاگری جس سے گاڑی میں سوار 6 افراد پانی میں بہہ گئے۔

ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ایک شخص کی لاش کو نکال لیا ہے جس کی شناخت محمد تیمور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پانی کے تیز بہائو کے بہنے والے افراد کی تلاش کا کام مشکلات کا شکار ہے تاہم مقامی ضلعی انتظامیہ کے افسران کی زیرنگرانی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close