لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ماں اور بچوں سمیت 3 جاں بحق

اسکردو (پی این آئی) پاکستان کے شمالی علاقوں میں بڑے شہر اسکردو میں شدید بارشوں کے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پہاڑی تودے میں دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ مقامی ریسکیو حکام کےمطابق مرنے والوں میں ماں اور بچے شامل ہیں، بچوں کے باپ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ کافی دیر پہاڑی ٹکڑے کے نیچے دبے رہنے والے شخص کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اسکردو میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ چلاس شہر اور دیامر میں سیلابی صورتِ حال ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close