محبت میں ناکامی پر 25سالہ نوجوان نے زندگی ختم کر لی

لاہور( آئی این پی)نشتر کالونی کے علاقے میں 25سالہ نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی ۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق حسن نے مبینہ طور پر عشق میں ناکامی پر خودکشی ۔حسن نے دل برداشتہ ہو کر سر میں گولی مار کر موٹ کو گلے لگا لیا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق خود کشی کرنے والا حسن خوشاب کا رہائشی تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا ۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close