ملکہ نور جہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گر گئی

لاہور(آئی این پی)لاہور میں طوفانی بارش کے باعث ملکہ نور جہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گر گئی۔ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق ملکہ نور جہاں کے مقبرے کا چارج 1 ماہ قبل والڈ سٹی اتھارٹی نے محکمہ آثار قدیمہ سے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق نور جہاں کے مقبرے کے شمال کی بیرونی دیوار اور دیگر کچھ حصے خستہ حال ہیں۔والڈ سٹی اتھارٹی حکام کے مطابق مقبرے کے خستہ حال حصوں کو محفوظ کرنے کیلیے جلد کام شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close