گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے گلشن معمار جنجال گوٹھ میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی موت مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق افراد کی شناخت بخت عالم اور حضرت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close