صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کے برابر اضافہ کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی ملازمین کے مساوی اضافہ کر دیا گیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوا جس میں تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق ملازمین کی رننگ بنیادی تنخواہ پر ہوگا۔واضح رہے پنجاب کے سرکاری ملازمین نے نگران حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن مین اضافے کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا،

نگران کابینہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر از سر نو غور کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close