مظفر گڑھ، 7 سے 11 سال کی تین کمسن بہنوں کا قاتل کون نکلا؟

مظفرگڑھ (پی این آئی) مظفر گڑھ پولیس نے 7 سے 11 سال عمر کی تین کمسن بہنوں کے اندوہناک قتل کا سراغ لگا لیا ہے ۔۔۔ تین بہنوں کا قاتل ان کا اپنا بھائی نکلا ۔۔۔ واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز تین کمسن لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو تینوں بہنیں تھیں۔۔۔۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملیں، تینوں بہنیں ایک رات پہلے لاپتا ہو گئی تھیں ۔۔۔

مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے ہاتھ پر زخم دیکھ کر شبہ ہوا، ملزم بہنوں کو بہانے سے قریبی کوارٹر لے کر گیا اور چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ملزم نے بہنوں کی گمشدگی کی اطلاع بھی خود پولیس کو دی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close