کراچی (پی این آئی) لیاری گلستان کالونی میں پولیس اہلکار کو اس کے بھائی اور بھتیجوں نے مل کر فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے ہیں۔۔۔۔ کراچی پولیس کے مطابق لیاری گلستان کالونی میں فائرنگ سے کانسٹیبل اسماعیل جاں بحق ہوا، مقتول گارڈن ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتول کو اس کے بھائی گل زمین اور اس کے 4 بیٹوں نے مل کر قتل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑا جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں