دارالامان سے لائی گئی بیہوش خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

نواب شاہ (آئی این پی)نواب شاہ میں دارالامان سے لائی گئی بیہوش خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ خاتون کو فیملی کورٹ کے حکم پر دو روز قبل سیف ہائوس منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو عدالت میں پیش کرنا تھا، لیکن طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جو بعدازاں فوت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی ہوگی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی 8 سال قبل آصف ڈاہری نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ جبکہ ایک اور شخص صدام نے بھی خاتون سے شادی کا دعوی کیا، جس کامقدمہ زیر سماعت تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close