موٹروے پولیس کی برق رفتار کارروائی، ایک گھنٹے کے اندر چوری شدہ گاڑی برآمد

اسلام آباد(آئی این پی)موٹروے پولیس کی برق رفتار کاروائی، ایک گھنٹے کے اندر چوری شدہ گاڑی برآمد۔تفصیلات (اٹک ) کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ڈبل کیبن حضرو سے چوری ہو گئی ہے اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ایک گھنٹے کے اندر چوری شدہ گاڑی کو ٹریس کر کے ،ایم ۔ون اسلام آباد ٹول پلازہ پر رکوا لیا گیا۔ گاڑی میں موجود چار ملزمان جن میں ایک مرد ڈرائیور اور تین خواتین شامل تھیں انہیں موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے ملزمان بمعہ گاڑی ڈسٹرکٹ پولیس حضرو کے حوالے کر دی گئی۔گاڑی کے مالک نے موٹروے پولیس کی اس برق رفتار کاروائی کو سراتے ہوئے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close