اسلام آباد: مدرسے کے بچے پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد میں سیکٹر آئی ٹین مرکز کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار کرلیا گیا۔ سیکٹرآئی ٹین میں واقع مدرسے کے قاری کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، قاری نعیم اللہ کی بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں قاری کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی ملزم قاری نعیم اللہ نے دوران تدریس اپنے شاگردکو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close