پولیس کی فائرنگ سے شہری کی جان گئی، ڈی ایس پی گرفتار

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے منگھوپیرچونگی موڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری ہاشم کی موت کے معاملے پر پولیس نے اے وی ایل سی کیڈی ایس پی قمرکوحراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی اے وی ایل سی کوحراست میں لے لیا گیا جبکہ ملوث اے ایس آئی مختیار کے بیٹے کو بھی حراست میں لیاگیا۔ ملزم مختیار دو ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا ہے۔ حکام نے قتل کی واردات میں استعمال ہونیوالی ایس ایم جی بھی برآمد کرلی گئی،

واقعے میں استعمال موبائل منگھوپیرتھانے کے حوال کردی گئی، ملوث اہلکار اور افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز دبئی سے 16 سال کے بعد شادی کے لیے آنے والا نوجوان شادی کے ایک ماہ بعد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اے وی ایل سی سینٹرل کی ٹیم نے ڈی ایس پی سینٹرل اے وی ایل سی کی سربراہی میں بغیرکسی اطلاع کے منگھوپیر تھانے کی حدود میں چونگی موڑکے قریب ناکا لگایا ہوا تھا اور نوجوانوں پر فائرنگ ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close