چھوٹا لاہور پولیس کی کارروائی، نوجوان کے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا، قاتل کون نکلا؟

صوابی (آئی این پی)چھوٹا لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران نوجوان کے اندھے قتل کو ٹریس کرکے تین ملزمان کو آلہ قتل اور مقتول کے موبائل فون سمیت گرفتار کر لیے قاتل قریبی دوست نکلاڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی اورنگ زیب سکنہ جلسئی نے تھانہ لاہور پولیس کو اپنے بیٹے زید کو قتل کرنے کا رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی،جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی،

آفسران بالا کی ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوں پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور روابط رکھنے والے قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جس کے دوران واقعہ میں ملوث مقتول کا قریبی دوست امان اللہ ولد پردیس سکنہ جلسئی سمیت دیگر ساتھی اذان ولد سرویز اور نعیم ولد شیرمحمد ساکنان جلسئی کو گرفتار کرلیے، دوران تفتیش ملزم امان اللہ نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے دیگر دوستوں سے تعلق قائم کرنے کی وجہ سے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close