ملتان، بند گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

ملتان (آئی این پی)ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں ایک بند گھر سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں ایک بند گھر سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جس گھر سے خواتین کی لاشیں ملی ہیں ان لاشوں میں دو بہنوں اور ایک بیٹی کی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جبکہ لاشیں تین سے چار دن پرانی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں قتل یا خودکشی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close