مون سون بارشوں میں نکاسی آب یقینی بنانے کیلئے واسا کا بڑا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)مون سون بارشوں میں نکاسی آب آپریشن کی موثر کارروائی اور مانیٹرنگ کے لیے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔واسا انتظامیہ نے ادارے میں تاحکم ثانی تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی، تقرر و تبادلے پر پابندی مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کی گئی، واسا کے گریڈ 1 سے گریڈ 17 کے افسران و ملازمین کے تبادلے پر پابندی عائد کی گئی۔ایم ڈی واسا ادارے میں ایڈجسٹمنٹ اور ری ایڈجسٹمنٹ کے تحت تبادلے کر سکیں گے،

مون سون کی بارشوں کے پیش نظر واسا سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں، 15 ستمبر 2023 تک ٹیکنیکل اور فیلڈ سٹاف کو چھٹیاں نہیں ملیں گی۔بارشوں کے دورانیہ میں اضافے کے ساتھ چھٹیاں منسوخی کے دورانیہ میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے، ایم ڈی واسا کے احکامات پر مون سون سے متعلق احکامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close