پنوعاقل ، ڈکیتی کے دوران شہریوں اور پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

پنوعاقل (آئی این پی)پنوعاقل میں ڈکیتی کے دوران شہریوں اور پولیس کی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق پنوعاقل کینٹ تھانے کی حدود میں ڈاکوں نے تاجر کو لوٹنے کی کوشش کی تو شہریوں اور پولیس نے گھیر لیا۔پولیس نے بتایاکہ تاجر کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 گھوٹکی فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور اہل علاقہ نے ڈاکوں کا تعاقب کرکے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوں کوبھی ہلاک کردیا جبکہ ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق سکھر اور گھوٹکی پولیس نے زخمی اور تمام لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close