خیبر سیاسی اتحاد کا گرینڈ جرگہ، عید الاضحیٰ کے موقع پر طورخم بارڈر دنبوں کی درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

لنڈی کوتل (امان علی شینواری) طورخم بارڈر پر دنبوں کی درآمد حوالے سے خیبر سیاسی اتحاد کے اہتمام گرینڈ جرگہ کا انعقاد بمقام ریلوے اسٹیشن گراونڈ میں ہوا جس میں لنڈی کوتل کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں و سرکردہ سیاسی مشران نے شرکت کی۔جرگے کا ایجنڈا خیبر سیاسی اتحاد کے صدر مراد حسین نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل عوام محب وطن پاکستانی ہے عیدالاضحیٰ آنے والے ہیں لیکن طورخم بارڈر پر دنبوں کی درآمد پر پابندی عائد ہوئی ہے جس سے اہلیان خیبر کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے

حکومت نے ہمارے مسائل حل کرنے کی لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے تاکہ دنبوں کی یہ مسئلہ حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ گرمی روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں لیکن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لنڈی کوتل کے عوام کا زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے. جرگہ سے حاجی الیاس شینواری، ملک ماصل شینواری ، قومی وطن پارٹی کے شعور آفریدی،پیپلزپارٹی کے شاہ رخمان شینوای، مسلم لیگ ن کے نوشیروان، محمد صدیق بنوری، سماجی کارکن کلیم اللہ شینواری، جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر مقتدر شاہ آفریدی ،ملکزادہ زاہد شینواری،جمعیت علمائے اسلام کے مولانا مجاہد ، قاضی محب و دیگر نے کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے دنبوں پر پابندی ہرگز قابل قبول نہیں حکومت وقت دنبوں کی درآمد کی اجازت دی جائے اور بجلی کی ترسیل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے اہلیان پر رحم کرے انہوں نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن کے ایس ڈی او اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بجلی فراہمی کے 6 گھنٹے معاہدہ جو ہوا ہے ان کو عملی جامہ پہنائے تاکہ یہ بجلی کا مسئلہ حل ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہم بجلی اپنے ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مانگ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close