لاہور، صبح سویرے کروڑوں کی ڈکیتی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) برکی روڈ پر نجی بینک سے 4 ڈاکو ایک کروڑ 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں،۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے سرحدی علاقے برکی روڈ پر نجی بینک میں صبح سویرے ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں چار ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز سہیل اور منور سے اسلحہ چھینا، ایک کے سر پر بندوق کا بٹ مار کر زخمی کر دیا ،

عمران نامی کسٹمر سے 40 لاکھ کیش لوٹا، عملے کو یرغمال بنایا اور ایک کروڑ 60 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔۔واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔۔۔۔۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔۔۔۔۔ لاہور کے قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔۔۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔۔۔۔ڈی آئی جی آپریشنز نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان جلد ٹریس کر لیے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close