لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر سے نوجوان کی لاش برآمد، کھلبلی مچ گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر سے ایک نوجوان کی لاش ملنے پر کھلبلی مچ گئی ہے۔۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش ڈی آئی جی آپریشنز کے واش روم سے ملی ہے۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر نوجوان کی موت کی وجہ طبعی معلوم ہوتی ہے اور مرنے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔۔۔۔۔ لاہور پولیس حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کے بارے میں علم ہو سکے گا۔۔۔۔ اور لواحقین کے حوالے سے بھی معلومات دستیاب ہو سکیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close