پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، عمران خان کا یاسمین راشد کی بریت پر اعلان

لاہور ( آئی این پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 9 مئی کے واقعات میں بے قصور قرار دیدیا ہے،پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈائون اور ہنگامہ آرائی کا سارا بیانیہ اب زمین بوس ہو گیا ہے۔ہفتہ کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی عدالت سے بریت پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو نو مئی کے واقعات میں بے قصور قرار دیدیا ہے اور اس بات سے واضح ہو تا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پر ہنگامہ آرائی کرانے کے الزامات درست نہیں ہیں ،

پارٹی قیادت کا نومئی کے واقعات سے وئی تعلق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈائون اور ہنگامہ آرائی کا سارا بیانیہ اب زمین بوس ہو گیا ہے۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close