جج کے خلاف بیان بازی، لاہور بار نے عامر میر کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

لاہور (آئی این پی ) نگران وزیر اطلاعات کی جانب سے پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے والے جج اور صدر لاہور بار کے خلاف بیان بازی کا معاملے پر لاہور بار نے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کو کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔صدر لاہور بار رانا انتظار نے کہا ہے کہ نگران وزیر اطلاعات نے میرے پرویز الٰہی کا کیس لڑنے پر تنقید کی ، بطور وکیل بار کے صدر پر کسی کا مقدمہ لڑنے پر کوی پابندی نہیں ،

عامر میر کا بیان بار اور بنچ میں براہ راست مداخلت ہے۔ ہفتہ کے روز لاہور بار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور بار کی کابینہ کی جانب سے عامر میر کے بیان کی مذمت کر تے ہیں، نگران وزیر اطلاعات عدلیہ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ،عدالت نے قانون کے مطابق پرویز الہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا ۔ صدر لاہور بار رانا انتظار نے اپنے بیان میں کہا کہ عامر میر نے پرویز الٰہی کا کیس لڑنے پر تنقید کی ، بطور وکیل بار کے صدر پر کسی کا مقدمہ لڑنے پر کوی پابندی نہیں ، عامر میر کا بیان بار اور بنچ میں براہ راست مداخلت ہے ،عامر میر کے خلاف متنازعہ بیان بازی پر سول اور فوجداری کارروای کی جاے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close