پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا کیس، مونس الہیٰ نے باپ کی صفائی دے دی

لاہور( آئی این پی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ دوبارہ گرفتاری پر انکے صاحبزادے مونس الہیٰ نے کہا کہ چو ہدری پرویز الہٰی عدلیہ سے سر خرو ہو رہے ہیں ،اب صرف انتقامی ایجنڈا کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں،پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کا بھونڈا کیس ہے ۔ ہفتہ کے روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ دوبارہ گرفتاری پر انکے صاحبزادے مونس الہیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی،

لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چوہدری پرویز الہٰی بری ہوگئے تواب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی عدلیہ سے سر خرو ہو رہے ہیں ،کیونکہ یہ صرف انتقامی ایجنڈا کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close