پرویز الہٰی کوپنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا، جعلی بھرتیاں کن گریڈز میں کس طرح کی گئیں؟

لاہور ( آ ئی این پی ) اینٹی کرپشن پنجاب نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کوپنجاب اسمبلی میں گریڈ 17کی 12 جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ہفتہ کے روز اینٹی کرپشن پنجاب نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ،

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیاہے۔ ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں،پنجاب اسمبلی میں فیل شدہ امیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا۔ بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close