اسکردو، جنت نظیر وادی ہنگو، صحت ،و بجلی، تعلیم، انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم، بجلی کے کھمبے تین سال قبل لگائے گئے، کرنٹ نہ آ سکی، عوام کی فریاد سن لی جائے

روندو(وزیر ساجد علی ) وادی ہنگو روندو کے باشندوں کے ساتھ ڈرامہ بازی بند کرے ۔کئی سالوں سے یہ وادی بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ نہ بجلی نہ تعلیم نہ نیٹ ورک اور بنیادی طبی امداد سے محروم رکھنا سرا سر عدل کے منافی ہے۔ ارباب اختیار نوٹس لے۔ وادی ھنگو پچھلے کئی سالوں سے بہت ساری مشکلات کا شکار ہے لیکن متعلقہ محکموں اور نمائندوں کو ٹس سے مس نہیں ۔بجلی جیسی نعمت خداوندی سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ اس وادی کے پانی سے پورے بلتستان کو بجلی مہیا کی جا رہی ہے لیکن وادی ھنگو قدرتی حُسن سے مالا مال ہونے کے باوجود ظلم کی تاریکیوں میں پس رہی ہے ۔

بجلی کے کھمبے لگائے تقریباً تین سال گزر چکے ہے لیکن ابھی تک کوئی پوچھنے والا نہیں ۔1989 میں تعمیر کی گئی پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن نہ ہو سکی طلاب حصول علم کے لیے کوسوں دور جانے پر مجبور ہے۔ تعلیم و صحت کی بات کر کے خود کو تذلیل کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں اگر سڑک کی بات کرے تو تازہ آدمی بھی بازار پہنچنے تک بیمار ہوتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close