اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

گلگت (پی این آئی) اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا نوٹس دیئے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد زیدی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔۔۔۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا ہے کہ امجد زیدی نے استعفیٰ طے شدہ پارٹی معاہدے کے تحت دیا ہے۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈوکیٹ کو نامزد کیا ہے،

وعدہ پورا کرنے پر امجد زیدی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ امجد زیدی کے خلاف پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت ہی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی تھی کیونکہ حکومت سازی کے وقت اسپیکر کے منصب کے لیے طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close