ایبٹ آباد ر(آئی این پی ) محکمہ تعلیم مردانہ مدارس ایبٹ آباد نے 227 پرائمری اساتذہ کے پروموشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں سکیل بارہ سے پندرہ، سکیل چودہ سے پندرہ اور بارہ سے چودہ کے پرائمری اساتذہ شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس نے دن رات کی کوششوں سے میرٹ پر کام کرتے ہوئے اساتذۃ کی ترقی کا عمل مکمل کیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد تنویر بھی سٹاف کے ہمراہ کوشاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم مردانہ مدارس ایبٹ آباد نے پرائمری اساتذہ کے پرموشن آرڈر جاری کر دئیے۔
آرڈرز کے تحت پرائمری سکول ٹیچر سکیل 12 سے سینئر پرائمری سکول ٹیچر سکیل 14 میں 97 اساتذہ کو ترقی دی گئی۔ سینئر پرائمری سکول ٹیچر سکیل 14 سے پرائمری سکول ہیڈ ٹیچر سکیل 15 پر 89 اساتذہ کو ترقی دی گئی۔ اسی طرح پرائمری سکول ٹیچر سکیل 12 سے سرٹیفائیڈ ٹیچر سکیل 15 پر 41 اساتذہ کو ترقی دی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد تنویر کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے تمام آرڈر میرٹ پر کئے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی سفارش اور کسی قسم کی اقرباء پروری سے کوئی کام نہیں لیا۔ پروموٹ ہونے والے اساتذہ پر اب نئی ذمہ داری آچکی ہے۔ وہ پہلے سے زیادہ جانفشانی سے کام کریں تاکہ قوم کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں