کراچی(آئی این پی)سابق گورنر سندھ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ہوں، ترقی، خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، پونے چار سال حکومت میں رہا، ناتجربے کاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ 27 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی حکومت پونے چار سال میں فارغ ہوئی، یہ بیانیہ بننا شروع ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ پاک فوج سے ہے، میرا خاندان فوج سے نہیں، لیکن میرا دل پاک فوج کے ساتھ ہے، بچپن سے خواہش تھی کہ جی ڈی پائلٹ بنوں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، 9 مئی کے بعد کچھ دن چھپتا پھرا، پھر پکڑا گیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ کسی کا دل ٹوٹا ہو تو معافی چاہتا ہوں، پی ٹی آئی اور اس کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں، عمران خان آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں