گلگت (آئی این پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تمام متعلقہ محکموں کو فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور شونٹھر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں کئی افراد کے جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ، ریسکیو 1122، جی بی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کو برفانی تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے و دیگر اعلیٰ حکام کو فوری طور استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بہت جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ برفانی تودے تلے دبے افراد کے سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں