پی ٹی آئی سینئر لیڈر عامر ڈوگر خانیوال کچہری سے موٹر سائیکل پر فرار

خانیوال(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر خانیوال کچہری سے فرار ہوگئے۔خانیوال پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ کچہ کھومیں دوڈ بلاک کرنے پر دو مقدمات درج تھے

تھانہ کچہ پولیس نے حامد ڈوگر کو سول جج وسیم احمد کی عدالت میں پیش کیا تو سول جج وسیم احمد نے عامر ڈوگر کو بری کردیااور سول جج نے عامر ڈوگر کی ہتھکڑیاں بھی کھلوا دیں تو پولیس تھانہ کچا کھو اور پولیس کی بھاری نفری عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لئے عدالت کے احاطہ میں موجود تھی کہ عامر ڈوگر پولیس کو چکمہ دے کر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس عامر ڈوگر کو گرفتار نہ کر سکی پولیس کی بھاری نفری نے کچہریوں کو گھیرے میں لیا ہوا تھا تب بھی عامر ڈوگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس کی جانب سے عامر ڈوگر کے وکیل شہباز چیمہ کی گرفتاری کے لیے وکیل کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close