عمیر نیازی عمران خان کے فوکل پرسن برائے قانونی امور مقرر

لاہور(آئی این پی)عمیر نیازی کو چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی امور مقرر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمیر نیازی اپنے فرائض منصبی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close