ڈپٹی کمشنر پشاور کے یورپ میں سیر سپاٹے، سائلین دربد رکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

 

پشاور(پی این آئی) ڈپٹی کمشنرپشاور شاہ فہد کے یورپ میں سیر سپاٹے جبکہ دوسری جانب سائلین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد دو ہفتوں سے یورپ میں مز ے کررہے ہیںجبکہ پشاور سمیت پورے صوبے کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

 

سائلین روزانہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر چکر کاٹ رہے ہیں لیکن وہاں مجبور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق سائلین نے موقف اختیار کیاہے کہ اگر ڈپٹی کمشنر اسی طر ح اپنے دفتر سے غائب رہے تو ان کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کریں گے۔ سائلین نے کہاہے کہ صوبے میں نگران حکومت اور چیف سیکرٹری کی اس معاملے پر خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈپٹی کمشنر کی عدم موجودگی کا نوٹس لیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے دفتر میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close