پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری، لاہور میںمقدمات کی مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟

لاہور( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید تین مقدمات درج کر لئے گئے جس کے بعد لاہور کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد 12ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید تین مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔لاہور کے تھانہ مغلپورہ میں لیسکو کاٹرک چھیننے اور پولیس کی گاڑی جلانے کے مزید دو مقدمات درج کیے گئے ہیںجبکہ تیسرا مقدمہ مال روڈ پرپرائیویٹ کمپنی کے کنٹینر کو آگ لگانے پرتھانہ ریس کورس میں درج کیاگیا ہے۔

تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کے خلاف درج مقدمات میں ڈکیتی، چوری اور جلائو گھیرائو کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔لاہور کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں