جناح ہائوس، جی ایچ کیو میں جان بوجھ کر پولیس نہیں تھی، پی ٹی آئی سینئر لیڈر نے نیامؤقف پیش کر دیا

لاہور( آئی این پی)تحریک انصاف انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی مرکزی لیڈر کا کوئی کردار نہیں،9 مئی کو منظم سازش کے تحت عوام اور فوج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رینجرز کے ذریعے ہائیکورٹ سے عمران خان کا اغوا اسی سازش کی کڑی ہے۔جناح ہائوس، جی ایچ کیو اور گورنر ہائوس میں جان بوجھ کر پولیس نہیں تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close