گھیراؤ جلاؤ میں گرفتار افراد کی تعداد کتنے ہزار ہو گئی؟

لاہور( آئی این پی)کور کمانڈر ہائوس /جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو میں ملوث 340شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اورجلا ئوگھیرا ئومیں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3185تک پہنچ گئی ہے۔پولیس کے مطابق کور کمانڈر ہائوس/جناح ہائوس پر حملہ آور ہونے والے شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکائونٹس سے کی گئی۔

سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس کی طرف سے سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلا ئوگھیرا ئومیں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3185تک جا پہنچی ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے زیر استعمال 94گاڑیوں کی توڑ پھوڑ یانذر آتش کیا گیا، شرپسند عناصر نے لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19گاڑیاں تباہ کیں، میانوالی پولیس کی09،سیالکوٹ کی 05، گوجرانوالہ پولیس کی03گاڑیاں شرپسند عناصر کا نشانہ بنیں۔شرپسند عناصر نے ملتان پولیس کی 04گاڑیاں،اٹک کی 01، جھنگ01، ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی 01گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا۔پولیس کانسٹیبلری کی 03جبکہ 08نجی گاڑیاں بھی شرپسند عناصر کے ہاتھوں تباہ ہوئیں۔ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشنز اور دفاتر سمیت 22سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close