اڈیالہ جیل میں قید اسد عمر سےاہم ملاقات کے بعد بابر اعوان زمان پارک روانہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر سے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران اسد عمر کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر سے ملنے کے بعد بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک لاہور روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close