اوکاڑہ ، لاکھوں روپے مالیت کے 15 موٹرسائیکل ، 2ر کشے چوری کر لیے گئے، کس کا کیانقصان ہوا؟

اوکاڑہ(آئی این پی )اوکاڑہ چوری کی مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے 15 موٹرسائیکل اور دور کشے چرا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ 5 فور ایل کے رہائشی آصف نے اپنی موٹر سائیکل کس 27 ٹوایل کھڑی کی جسے نامعلوم چور چورا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ1جیڈی کے رہائشی گل بہار نے اپنی موٹر سائیکل نادرا آفس کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چورا کر لے گئے۔ تیسری واردات نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی ریاض نے اپنی موٹر سائیکل قائداعظم چوک میں کھڑی کی جسے نامعلوم چور لے گئے۔

چوتھی واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی مبشر علی نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چورا کر لے گئے۔پانچویں واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی غلام فرید نے اپنی موٹر سائیکل قائداعظم چوک میں کھڑی کی جسے نامعلوم چور چورا کر لے گئے۔چھٹی واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی غلام رسول نے اپنی موٹر سائیکل سبزی منڈی کھڑی کی جسے نامعلوم چور کر لے گئے۔ ساتویں واردات میں دیپالپور کے رہائشی عمران نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چورا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں دیپالپور کے رہائشی احمد رضا نے اپنے موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور کر لے گئے۔نویں واردات میں دیپالپور کے رہائشی اللہ رکھا نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چورا کر لے گئے۔دسویں واردات میں نواحی قصبہ 38ڈی کے رہائشی علی عباس نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور کر لے گئے۔گیارہویں واردات میں نواحی قصبہ 38ڈی کے رہائشی محمد حسن نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چورا کرلے گئے۔

بارہویں واردات میں 40 ڈی کے رہائشی اصغر علی نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور کر لے گئے۔ تیرہویں واردات میں نواحی قصبہ بصیر پور کے رہائشی الیاس نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور لے گئے۔چودہویں واردات میں نواحی قصبہ بصیر پور کے رہائشی پرویز نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور لے گئے میں۔پندرویں واردات میں نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی آصف نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ سولہویں واردات میں قبولہ کے رہائشی محمد فیاض نے اپنا رکشہ4 فور ایل کا کھڑا کیا جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔سترویں واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی محمد بشیر نے اپنا رکشہ گھر کے باہر کھڑا دیا جسے نامعلوم چور چوراکر لے گئے پولیس مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close