مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کا فیصلہ، نیب کو بھی خط لکھ دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے بعض رہنمائوں کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کے لئے شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مالیاتی نظم وضبط کو یقینی بنانے کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس اور عالمی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کے ذریعے بھی مفت آٹا سکیم کا آڈٹ کرایاجائے گا۔

چیئرمین نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ مفت آٹا سکیم کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایاجاسکے اور کرپشن کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close