روزنامہ صحافت کےدفترمیں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جاں بحق ‘دوسرا زخمی

راولپنڈی (آئی این پی)فیض آباد میں واقع روزنامہ صحافت کے آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا , نعش اور زخمی فرد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی فیض آباد کے مقام پر نجی اخبار روزنامہ صحافت کے آفس میں اتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم پہنچ گئی, جہاں پر ایک شخص سے زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا, ریسکیو نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی اور نعش کو اسپتال منتقل کردیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close