اسلام آباد(آئی این پی)نور مقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل دائر کر دی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے،
مجرم ظاہر جعفر کی درخواست میں عدالت عظمی سے استدعا کی کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانونِ شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے،واضح رہے ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر قید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کر دیا، ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر گیارہ سال سزا اور 5لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں