رحیم یار خان پولیس نے 4 خطرناک ڈاکو مار دیئے

رحیم یارخان (پی این آئی) رحیم یار خان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس سے مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئےہیں۔۔۔پولیس ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ احمد پور لمہ کے علاقے خان پور میں دو بچوں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔۔۔ رحیم یار خان پولیس کے ترجمان نے بتایا ہےکہ پولیس فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو مارے گئے اور 2 فرار ہوگئے۔۔۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سےکلاشنکوف اور تین پستولیں برآمد کر لی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close