شیخوپورہ، مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ‘2 ڈاکو شدید زخمی

شیخوپورہ(آئی این پی)تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ پر ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ھلاک جبکہ دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس ذرائع کیمطابق چاروں مسلح ڈاکو ڈکیتی کر کے کالیرنگ کی کار میں فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب شروع کردیا۔گھنگ روڈ پر آدھے گھنٹہ تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

جس کے نتیجہ میں پولیس مقابلے میں ایک دلاور نامی ڈاکو ھلاک ہو گیا جوکہ ننکانہ صاحب کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے زخمی ہونے والے دونوں ڈاکووں کو حراست میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ تاہم ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع سے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش کے لئے اسکا تعاقب کر رہے ہیں۔ جسکی نگرانی ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت خود کر رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close