فیصل آباد سے بحرین جانے والے مسافر سےبھاری مقدار میں آئس ہیروئن برآمد، شناخت سامنے آ گئی

فیصل آباد(آئی این پی ) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلیں۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد رانجھا بحرین جانے کے لیے فیصل آباد ائیرپورٹ پر پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے عمل نے چیکنگ کے دوران بیگ میں منشیات کی نشاندہی کی۔ مسافر نے منشیات بیگ کے پیندے میں کمال مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1.850 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close