احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی، 3 ہوٹل مالکان کیخلاف مقدمات درج

پنڈی بھٹیاں(آئی این پی )احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 3 ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں درج کیے گئے، مقدمات تحصیلدار پنڈی بھٹیاں کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔مقدمات میں نامزد ملزمان میں اللہ دتہ، مقبول احمد اور غضنفر علی شامل ہیں، ملزمان پر احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close