ایبٹ آباد، فاسفیٹ کی کان بیٹھ گئی، جانی نقصان ہو گیا

ایبٹ آباد(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں فاسفیٹ کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے کالوبانڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فاسفیٹ کی ایک کان بیٹھ گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کان میں موجود مزید مزدوروں کی تلاش اور ملبہ ہٹانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد پولیس کے مطابق فاسفیٹ کی کان غیر قانونی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close