ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے فیاض الحسن چوہان کو ریلیف دے دیا

راولپنڈی (آئی این پی)ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم نے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کرلی۔ہفتہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم کے روبر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پیش ہوئے, جہاں پرچئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر سماعت ہوئی,فیاض الحسن چوہان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے,جن کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم نے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے وکیل کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان سمیت 200 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close