ضلع راولپنڈی کے 5 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی تقسیم جاری

راولپنڈی (آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے 5 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے یہ بات لیاقت باغ کا مفت میگا پوائنٹ کا دورہ کے دوران کہی ,انھوں نیدورے کے دوران آٹے کی ترسیل سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آٹے کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور مفت کی فراہمی کے بارے دریافت کیا,

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ جن مستحق خاندانوں میں ایک آٹے کا تھیلا فراہم کیا گیا انھیں 10دنوں کے بعد بیک وقت 2 آٹے کے تھیلے دے دیے جائیں گے۔10 دنوں کے بعد بیک وقت 2 آٹے فراہم کرنے کا مقصد شہریوں کو دوبارہ آٹا پوائنٹس پر نہ آنا پڑے۔ضلع راولپنڈی کے 5 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کا عمل جاری ہے۔بارش کے باوجود آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں