پشاور میں مردہ بھینسوں کا گوشت سپلائی کرنے والے 2 افراد پکڑے گئے

پشاور(آئی این پی)پشاور میں مردہ بھینسیں ذبح کرکے گوشت مارکیٹ میں سپلائی کرنے والے دو قصاب کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ 3 مردہ بھینسوں کا گوشت قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا۔محکمہ خوراک کے مطابق قصاب مردہ بھینسوں کا گوشت گھنٹہ گھر بازار کو سپلائی کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close