نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن کیوں بندکر دیا گیا؟

نوابشاہ(آئی این پی)نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اٹھارٹی (سی اے اے) کے اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔سی اے اے کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کیلئے فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ٹیک آف یا لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close